وزیرخارجہ کی افغان سفیر کی بیٹی سےمتعلق واقعےمیں ملوث مجرموں کی گرفتاری کی یقین دہانی
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کہتے ہیں کہ افغان سفیر کی بیٹی کے ...
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کہتے ہیں کہ افغان سفیر کی بیٹی کے ساتھ پیش آنے والے واقعے میں مجرموں کو تلاش کرنے کےلئے تحقیقات جاری ہیں۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے قومی سلامتی کے مشیر ڈاکٹر معید یوسف اور اسلام آباد کے انسپکٹر جنرل کے ہمراہ ایک نیوز کانفرنس کی.
انہوں نے کہا افغانستان کی تحقیقاتی ٹیم کے ساتھ مکمل تعاون کیا جائے گا۔
آئی جی اسلام آباد نے اس موقع پر کہا کہ اسلام آباد کی پولیس کیس کی تحقیقات اور مجرموں کی شناخت کےلئے ٹھوس اقدامات کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں اسلام آباد پولیس کی پانچ مختلف کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں۔ 220 افراد کے انٹرویوز کے علاوہ سات گھنٹے کی تین سی سی ٹی وی ریکارڈنگز کا جائزہ لیا گیا ہے۔
foreign minister
Shah Mehmood Qureshi
Dr. Moeed Yousaf
مزید پڑھیں
مقبول ترین
اس سال بینک اکاؤنٹ میں کتنی رقم پر زکوٰۃ کاٹی جائے گی
’روزہ 23 کو ہویا 24 مارچ کو، عیدالفطر 22 اپریل کوہی ہوگی‘
پاکستان میں رمضان کا چاند کب نظرآئے گا؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا
ڈرامہ کچھ ان کہی میں نکاح نامہ سے متعلق سین سوشل میڈیا پر وائرل
دبئی: افطار کروانے والے اجازت نامہ لیں ورنہ جُرمانہ بھرنے کیلئے تیار رہیں
تازہ ترین
Comments are closed on this story.