کراچی میں کورونا میں اضافے پر تشویش
ترجمان سندھ حکومت مرتضٰی وہاب نے کہا ہے کہ صوبے خصوصا کراچی میں بڑھ کورونا کیسز تشویش کا باعث ہیں، حکومت چاہتی ہے کہ ہر شخص ماسک پہنے اور ویکسینشین کرائے تاکہ پابندیاں عائد نا کرنی پڑہیں ، مرتضٰی وہاب نے کشمیر کا مقدمہ لڑنے کیلئے امین گنڈا پور جیسے شخص کے انتخاب کو افسوسناک دیا ۔
سندھ اسمبلی میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے مشیر قانو مرتضٰی وہاب نے کہا کہ کورونا کیسز میں اضافہ تشویش ناک ہے۔
ان کا کہنا تھ اکہ اگر صورت حال کنٹرول سے باہر ہوئی تو مجبوراٰ حکومت کو سخت فیصلے کرنا ہونگے۔
وزیر برائے شمالی علاقہ جات علی امین گنڈاپور کے سابق وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو سے متعلق بیان پر افسوس اور مزمت کا اظہار کرتے ہوئے مرتضٰی وہاب نے کہا کہ انہیں یہ باتیں کرتے ہوئے کچھ تو شرم آنی چاھئے، کشمیر کا مقدمہ تو بلاول لڑ رہے ہیں،25 جولائی کو جیت پیپلز پارٹی کی ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ سندھ کی گیس کا مقدمہ لڑنے پر لوگ انہیں پاگل سمجھتے ہیں تو سمجھتے رہیں، مگر پی ٹی آئی ابہام کا شکار ہے اور اسکی پالیسی دوغلی ہے۔













اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔