بزرگ سیاستدان ممتاز بھٹو سپرد خاک

بزرگ سیاستدان اور سابق وزیر اعلی و گورنر سندھ سردار ممتاز بھٹو...
شائع 19 جولائ 2021 07:39pm

بزرگ سیاستدان اور سابق وزیر اعلی و گورنر سندھ سردار ممتاز بھٹو کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔ ان کو میرپور بھٹو کے قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا۔

نماز جنازہ مولانا غلام قادر شاہ جاموٹ نے پڑھائی جس میں سیاسی سماجی مذہبی شخصیات سمیت ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

نماز جنازہ گاؤں میر پور بھٹو میں ادا کی گئی، نماز جنازہ میں ممتاز بھٹو کے بڑے فرزند امیر بخش بھٹو سمیت شہید ذوالفقار بھٹو کے پوتے جونیئر ذوالفقار کے علاوہ سابق سینیٹر ڈاکٹر صفدر عباسی، رکن سندھ اسمبلی معظم عباسی، جمعیت علماء اسلام رہنما مولانا راشد محمود سومرو کے علاوہ دیگر نے شرکت کی۔

نماز جنازہ کے بعد ممتاز بھٹو کو میرپور بھٹو کے قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا۔

اس سے قبل ممتاز بھٹو کی میت کو انکے چھوٹے بیٹے علی حیدر بھٹو کراچی سے ایمبولینس کے ذریعے لاڑکانہ لائے۔