'اگر میرا پیسہ باہر ہوتو میں کبھی امریکا کو absolutely not نہ کہہ سکتا'
وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ جس پارٹی کے لیڈر کی جائیداد پاکستان میں نہیں وہ کبھی اسٹینڈ نہیں لے سکتا، اگر میرا پیسہ باہر ہوتو میں کبھی امریکا کو absolutely not نہ کہہ سکتا۔
خطاب میں وزیراعظم عمران خان نے کہا ہےکہ کشمیر اور پاکستان کا رشتہ ہے لآ اِلَهَ اِلّا اللّهُ مُحَمَّدٌ رَسُوُل اللّهِ، قومیں بنتی تب ہیں جب مفادات کے اوپر نظریہ آجاتا ہے۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ اللہ حکم دیتا ہے کہ نبی کی سنت پر چلو، مدینہ کی ریاست سب سے پہلی فلاحی ریاست تھی،
وزیراعظم نے مزید کہا کہ سال کے آخر تک پنجاب تمام شہروں کو ہیلتھ کارڈ دے دے گا، سال کے آخر تک آزاد کشمیر کو ہیلتھ انشورنس دیں گے۔
وزیراعظم عمران خان کاکہنا تھا کہ10 لاکھ روپے کا مفت علاج کرواسکیں گے، پی ٹی آئی مدینہ کا ماڈل اپنارہی ہے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ جب تک قوم میں انصاف نہیں ہوتا وہ کبھی ترقی نہیں کرسکتی، سارے بڑے بڑے ڈاکو کہہ رہے ہیں کہ آج حکومت گرائیں گےکل گرائیں گے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ یہ چاہ رہے ہیں عمران خان انکی کرپشن معاف کردے، یہ چاہ رہے ہیں عمران خان انہیں این آر او دے دے،بیمار شکل دکھا کر جھوٹے میڈیکل ٹیسٹ دیکر برطانیہ چلا گیا، ایسا کسی مہذب معاشرے میں نہیں ہوتا،
وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ہم اپنے بچوں کے مستقبل کیلئے جہاد کررہے ہیں، طاقتور کیلئے ایک اور کمزور کیلئے دوسرا قانون ہے، کلمہ ایک چھوٹے انسان کو بڑا انسان بنادیتا ہے، ہم نے کبھی اپنے پیر پر کھڑا ہونا نہیں سیکھا۔
وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھاکہ کوئی سربراہ باہر جاتا تو سب انتظار کرتے ہیں کتنا قرضہ لائے گا، کوئی قوم ہاتھ پھیلا کر ترقی نہیں کرسکتی، پاکستان اب امداد لے گا نہیں بلکہ غریب ممالک کو امداد دیا کرے گا، اچھا وقت آپکے سامنے آرہا ہے،
خطاب میں انہوں نے کہا کہ میں دنیا میں آپکا سفیر بن کر نکلوں گا، آپکی آواز اٹھاؤں گا، آر ایس ایس کا نظریہ کشمیریوں پر ہی نہیں ہندوستان میں مسلمانوں اور اقلیتوں کو بھی خوف دلا رہا ہے، آر ایس ایس کے نظریے سے سب سے زیادہ خطرہ خود ہندوستان کو ہے،
وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ جس پارٹی کے لیڈر کی جائیداد پاکستان میں نہیں وہ کبھی اسٹینڈ نہیں لے سکتا، اگر میرا پیسہ باہر ہوتو میں کبھی امریکا کو absolutely not نہ کہہ سکتا، میں بھی کہتا ڈرون اٹیک کرو، پاکستانیوں کو مارتے جاؤ، میں صرف مذمت کرتا رہوں گا جیسی ہمارے لیڈر کرچکے ہیں۔
وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ کشمیر کے نوجوان ایک ڈرپوک اور کرپٹ کو لیڈر نہیں تسلیم کرسکتے۔














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔