باجوڑ: دہشتگردی کا منصوبہ ناکام،خودکش جیکٹ ،بارودی موٹرسائیکل برآمد
عیدالاضحیٰ کے موقع پر باجوڑ میں تباہی کے دو بڑے منصوبے ناکام۔ حساس اداروں کی اطلاع پر سیکورٹی فورسز اور باجوڑ پولیس نے مشترکہ کامیاب کاروائیاں کی۔
کارروائی میں خودکش جیکٹ اور بارود سے بھرا موٹرسائیکل برآمد کرلیا گیا،
پولیس ذرائع کے مطابق ضلع باجوڑ کے تحصیل خارگاؤں لرہ بانڈہ اور گاؤں برہ کمانگرہ تحصیل نواگئی میں خفیہ اداروں کی اطلاع پر سیکیورٹی فورسز نے کامیاب آپریشن کرتے ہوئے آپریشن کے دوران گاؤں لرہ بانڈہ تحصیل خار کے ایک گھر سے موٹر سائیکل برآمد کیا جس میں دھماکہ خیز بارودی مواد نصب کیا گیا تھا۔ جبکہ دوسری کارروائی میں پاک افغان بارڈر نواپاس کے نزدیکی گاؤں برہ کمانگرہ تحصیل نواگئی میں غار سے خودکش جیکٹ برآمد کرلی۔
کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان باجوڑ کے دہشت گردوں نے بھارتی خفیہ ایجنسی را کی ایماء پر عیدالاضحی کے موقع پر ایک خودکش بمبار کو تیار کر رکھا تھا۔ اور ایک موٹر سائیکل میں خود ساختہ بارودی مواد کو فٹ کرکے عیدگاہ، میلے، سیکورٹی فورسز اور خفیہ ایجنسیوں کے خلاف خودکش دھماکے کی غرض سے استعمال کرنے تھے۔
تاہم سکیورٹی فورسز نے بروقت کاروائیاں کرکے ناکام بناکر علاقہ کو بڑی تباہی سے بچالیا۔














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔