سعودی عرب سے کراچی آنیوالے مسافر کورونا کا شکار

سعودی عرب سے کراچی پہنچنے والے مسافر کورونا وائرس میں مبتلا...
شائع 17 جولائ 2021 07:30pm

سعودی عرب سے کراچی پہنچنے والے مسافر کورونا وائرس میں مبتلا نکلے، مسافروں کو قرنطینہ کیلئے سندھ گورنمنٹ اسپتال میں منتقل کردیا گیا۔

جناح انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر جدہ سے آنے والے 12مسافر میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے ، کورونا وائرس میں مبتلا 12مسافر جدہ سے کراچی پہنچے تھے،

مسافرسعودی ایئرلائن کی پرواز ایس وی 700کے ذریعے جدہ سے کراچی پہنچے ،

مسافروں کے ریپڈ ٹیسٹ کئے گئے تو ان میں 12مسافروں کی کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی جس کے بعد مسافروں کو قرنطینہ کیلئے سندھ گورنمنٹ اسپتال میں منتقل کردیا گیا۔

دوسری جانب مہلک وبا کورونا وائرس نے 39 افراد کی جان لے لی، جس کے بعد اموات کی تعداد 22 ہزار 760 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 9 لاکھ 86 ہزار 668 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 ہزار 783 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 3 لاکھ 49 ہزار 890، سندھ میں 3 لاکھ 54 ہزار 103، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 40 ہزار 293، بلوچستان میں 28 ہزار 884، گلگت بلتستان میں 7 ہزار 288، اسلام آباد میں 84 ہزار 399 جبکہ آزاد کشمیر میں 21 ہزار 811 کیسز رپورٹ ہوئے۔

ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 53 لاکھ 45 ہزار 158 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 49 ہزار 247 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 9 لاکھ 18 ہزار 329 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 2 ہزار 508 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔