گرین اور اورنج لائن منصوبہ، 10 اکتوبر تک مکمل ہونے کا امکان
وزیر اعلٰی سندھ نے کہا ہے گرین اور اورنج لائن منصوبے 10 اکتوبر تک مکمل کرلیئے جائیں گے, 2 ارب روپے سے زائد بسوں کیلئے مختص کئے گئےہیں، اور بسیں دسمبر میں کراچی پہنچیں گے، جبکہ نیو کراچی میں نالے پر قائم 47 گھروں کے مالکان کو بھی سندھ حکومت متبادل پلاٹ فراہم کرے گی۔
صوبائی کورآرڈینیشن اینڈ امبلیمینٹیشن کمیٹی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آئندہ برس ریڈ لائن منصوبہ بھی آئندہ برس شروع ہوجائے گا یہ منصوبہ مکمل طور پر بائیو گیس پر ہوگا، جس کیلئے کنسلٹنٹ کا انتخاب کرلیا گیا ہے.
اجلاس میں انہوں نے کہا کہ ملیر ہالٹ اور موسمیات کے ڈیپو پاکستان رینجرز کے پاس ہیں، یہ ڈیپو جیسے ہی خؒالی ہوتے ہیں ان پر کام شروع ہوجائے گا۔
اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ نے چیف سیکریٹری کو ہدایت کی کہ رینجرز کو کوئی متبادل جگہ دیں، بی آر ٹی ییلو لائن پروجیکٹ کورنگی اور اس کے صنعتی علاقوں کو کراچی جنوبی اور وسطی سے ملائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس پروجیکٹ کی 21 کلومیٹر طویل لمبائی ہے، اس سے 3 لاکھ لوگ روزانہ سفر کرینگے، اس منصوبے کا کانٹریکٹ فائنل ہو رہا ہے جبکہ وفاقی حکومت کا بی آر ٹی گرین لائن منصوبہ نمائش تک 21 کلومیٹر کا پروجیکٹ ہے، یہ پروجیکٹ اکتوبر 2021 میں شروع ہوجائے گا،














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔