سندھ: سرکاری افسران کی کرپشن کیخلاف نیب متحرک ہونے لگا
نیب کراچی کے ریجنل بورڈ کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں سندھ کے مختلف محکموں اور ریٹائرڈ افسران کے خلاف سرکاری خزانے کو اربوں روپے نقصا ن پہنچانے کی انکوائریز کو تحقیقات میں تبدیل کرنے کی سفارش کردی گئی۔
ڈی جی نیب کراچی ڈاکٹر نجف قلی مرزا کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں مختلف شکایات، انکوائریز اور تفتیش پر تبادلہ خیال ہوا، ریجنل بورڈ کی 6 انکوائریزکو تحقیقات میں تبدیل کرنے کی سفارش کی گئی ۔
اجلاس کو بتایا گیا کہ تمام منظور شدہ مقدمات میں خزانے کو اربوں روپے کا نقصان پہنچایاگیا ہے۔ اجلاس میں محکمہ تعلیم، صحت افسران کے کیخلاف انکوائری کو تحقیقات میں تبدیل کرنے کی سفارش کی گئی ہے
اجلاس کو بتایا گیا کہ ملزمان اختیارات کے ناجائز استعمال اور فنڈز میں غبن کے مرتکب پائے گئے، ملزمان نے 11غیر قانونی ٹھیکے اپنے من پسند فرموں کو کو دیئے، ٹھیکیوں میں قومی خزانے کو 3 عشاریہ 9 ارب روپے کا نقصان پہنچا
اجلاس میں محکمہ انفارمیشن اینڈ آرکائیوسندھ، دیگر کیخلاف انکوائری کو تحقیقات میں تبدیل کرنے سفارش بھی کی گئی ہے۔
اجلاس میں بتایا گیا کہ افسران نے اشتہاری ایجنسیوں کے ملی بھگت سے خزانے کو 2 ارب کا نقصان پہنچایا اور الیکٹرانک میڈیا میں عوامی آگاہی کے اشتہارات کی مہم پر غیر قانونی بڑے فنڈز خرچ کئے گئے۔
محکمہ آبپاشی کے سابقہ ڈائریکٹر گھوٹکی فیڈر کینال، صدر اسرا فاؤ نڈیشن، سہون ڈویلپمنٹ اتھارٹی افسران کے خلاف انکوائریز کو بھی تحقیقات میں تبدیل کرنے کی سفارش کردی گئی۔
افسران پر آمدن سے زائد اثاثوں، اختیارات کے ناجائز استعمال کے ذریعے قومی خزانے کا بھاری نقصان پہنچانے اور سرکاری زمین پر قبضے کے الزامات ہیں۔
اجلاس کو بتایا گیا کہ سہون ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے افسران 486غیر قانونی تقرریوں اور سینکڑوں آؤٹ آف ٹرن پروموشن کے مرتکب پائے گئے ہیں۔
بورڈ نے محکمہ ورکس اینڈ سروسزسمیت مزید 3 انکوائریز کو بھی تحقیقات میں تبدیل کرنے سفارش کی ہے، بورڈ نے میگا کرپشن کیسز کی کامیاب تفتیش پر مشترکہ تحقیقاتی کمیٹیوں کی کارکردگی کو سراہا۔
اجلاس میں ڈی جی نیب ڈاکٹر نجف قلی مرزا نےچیئر مین نیب کی متحرک قیادت میں قومی خزانے سے لوٹی ہوئے رقم اور سرکاری زمین کے واپسی کے عزم کا اعادہ کیا۔














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔