داسو واقعہ ،چینی تحقیقاتی ٹیم کی پاکستان آمد

داسو میں چینی باشندوں کی بس کو حادثہ کی تحقیقات کے لئے چینی ٹیم...
شائع 16 جولائ 2021 11:11pm

داسو میں چینی باشندوں کی بس کو حادثہ کی تحقیقات کے لئے چینی ٹیم اسلام آباد پہنچ گئی، ٹیم کل جائے حادثہ کا دورہ کرے گی، پاکستانی سیکیورٹی حکام بریفنگ دیں گے ۔

داسو میں چینی باشندوں کی بس کو حادثے کے معاملہ کی تحقیقات کے لئیےچین کی اعلیٰ سطحٰ تحقیقاتی ٹیم اسلام آباد پہنچ گئی ہے ۔

زرائع کے مطابق چینی تحقیقاتی ٹیم کل داسو کا دورہ کرے گی، چینی ٹیم حادثہ کے حقائق جاننے کے لیے جائے وقوعہ جائے گی،

چینی ٹیم کو پاکستانی سیکیورٹی حکام بریفنگ دیں گے، بس حادثہ میں 12 افراد مارے گئے تھے جن میں سے 9 کا تعلق چین سے تھا ۔