کراچی : بارش سے جگہ جگہ پانی جمع، مسافر پریشان
شہر قائد میں بارش کے بعد گارڈن کی مرکزی سڑک جھییل کامنظر پیش کر رہی ہے، وہیں گلشن اقبال، لیاقت آباد اور ناظم آباد کی سڑکوں اور انڈرپاسز میں بھی بارش کا پانی تاحال موجود ہے، جس کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہے۔
شہریوں کا کہنا ہے حکومت کے صرف دعوے ہیں، دو گھنٹے کی بارش سے ان کی کارکردگی سامنے آگئی ہے۔
شہر قائد میں گزشتہ روز ہونے والی بارش نے انتظامیہ کی کارکردگی کا پول کھول دیا ، دو گھنٹے کی بارش سے شہر کی سڑکوں تاحال پانی کھڑا ہے۔
گلشن اقبال، آغا خآن روڈ، لیاقت آباد نمبر دس اور ناظم آباد میں جہاں سڑکوں پر پانی ہے وہیں انڈرپاسز میں میں برسات کا پانی موجود ہے۔
پانی کی نکاسی نہ ہونے کے باعث ٹریفک کی آمدورفت متاثر ہونے سے لوگوں کو پریشانی کا سامنا ہے۔
ادھر اولڈ سٹی ایریا میں گارڈن کی مرکزی سڑک بھی کسی جھیل کا منظر پیش کر رہی ہے۔
شہریوں کا غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پورے ملک کو چلانے والے کراچی کے ساتھ یہ سلوک کیا جا رہا ہے، حکومت صرف دعوے کرتی ہے عملی اقدامات کچھ نہیں۔
معاشی حب کراچی کی یہ صورتحال بد سے بدتر ہونے کی وجہ متعلقہ اداروں کی بے حسی اور کام نہ کرنا ہے ۔














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔