پاکستان میں ہونیوالی افغان امن کانفرنس ملتوی

پاکستان میں ہونے والی افغان امن کانفرنس ملتوی کردی گئی، افغان...
شائع 16 جولائ 2021 08:10pm

پاکستان میں ہونے والی افغان امن کانفرنس ملتوی کردی گئی،

افغان صدر اشرف غنی کی درخواست پر کانفرنس عید الاضحی کے بعد ہو گی جس کی نئی تاریخوں کا اعلان جلد کر دیا جائے گا۔

تین روزہ کانفرنس کا آغاز سترہ جولائی سے ہونا تھا جو اب عید الاضحی کے بعد منعقد کی جائے گی۔

پاکستان نے یہ کانفرنس افغان صدر اشرف غنی کی درخواست پر ملتوی کی ہے۔

افغان صدر اشرف غنی کا کہنا ہے کہ وہ زیادہ جامع وفد مزاکرات میں بھیجنا چاھتے ہیں جو زیادہ تیاری سے کانفرنس میں شرکت کرے گا۔