'پائیدار امن کیلئے دنیا کو کردار ادا کرنا ہوگا'
وزیراعظم عمران خان نے افغانستان کی بگڑتی صورتحال کے پاکستان پر...
وزیراعظم عمران خان نے افغانستان کی بگڑتی صورتحال کے پاکستان پر اثرات پر تشویش کا اظہار کیا ہے ۔ ان کا کہنا ہے کہ غیر ملکی افواج کے انخلا کے بعد پائیدار امن کے لئے دنیا کو کردار ادا کرنا ہوگا ۔
وزیراعظم عمران خان سے یورپی کمیشن کے نائب صدرکی ملاقات ہوئی ہے جس میں پاک یورپی تعاون اور افغانستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے ۔
ملاقات میں وزیراعظم نے افغان امن عمل اور انٹرا افغان مذاکرات میں پاکستان کے کردار پر روشنی ڈالی ۔
اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ افغان مسئلے کا حل افغان سیاسی قیادت مل بیٹھ کر تلاش کرسکتی ہے۔ جامعہ مذ اکرات کے ذریعے سیاسی تصفیہ ممکن ہے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ یورپی یونین سمیت عالمی برادری افغان مہاجرین کی مدد کے لئے آگے آئیں ۔
مقبول ترین














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔