'عمران خان کو لانے والے کوئی اور ہیں'

لیگی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ جب عمران خان چینی مہنگی کرتا...
شائع 16 جولائ 2021 07:00pm

لیگی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ جب عمران خان چینی مہنگی کرتا ہے تو لوگ سلیکٹرز کو کوستے ہیں، کشمیر پر سودا کر کے آتے ہو تو تنقید تو سلیکٹرز پر ہوتی ہے۔ عمران خان کولانےوالےعوام نہیں،کوئی اورہیں۔

جلسے سے خطاب کرتے ہوئے لیگی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ آزادکشمیرکےچپےچپےسےنوازشریف کی آوازآتی ہے،

ان کا کہنا تھاکہ مخالفین ن لیگ کےایک جلسےکابھی مقابلہ نہیں کرسکتے، 2سیٹوں والوں یادرکھوں دھاندلی کی توعوام نہیں چھوڑیں گے۔

مریم نواز نے مزید کہا کہ الیکشن چوری کرنےکی کوشش کی توآپ کوبڑانقصان ہوگا۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ تم ایک پیج پرہوکربھی عوام کی عدالت میں ہارگئےہو۔

انہوں نے مزید کہا کہ مریم نوازافواج پاکستان سے پیار کرتی ہے، تاہم نوازشریف نےچندکرداروں کےنام لئےاداروں کےنہیں، ادارےکیلئےجوکرناہےکریں گے۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ عمران خان کولانےوالےعوام نہیں،کوئی اورہیں، جوزیادتی ہوئی،معاملہ اللہ پرچھوڑتےہیں، ن لیگ اب پرانی جماعت نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ڈسکہ الیکشن میں بھی ووٹ چوروں کو عوام کے کٹہرے میں کھڑا کیا، الیکشن چوری کیا تو یاد رکھو عمران خان بہت بڑا نقصان ہوگا۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ تم ایک پیج پر رہ کر بھی ہار گئے ہو، عمران خان نے کہا فکر نہ کرو اسٹیبلشمنٹ کے پاس میرے علاوہ کوئی چوائس نہیں، عمران خان نے خود مان لیا کہ وہ لوگوں کی چوائس نہیں۔

مریم نواز کاکہنا تھا کہ جب عمران خان چینی مہنگی کرتا ہے تو لوگ سلیکٹرز کو کوستے ہیں، کشمیر پر سودا کر کے آتے ہو تو تنقید تو سلیکٹرز پر ہوتی ہے، کیونکہ یہ سوغات اور تحفہ آپکا دیا گیا ہے۔

مریم نواز نے مزید کہا کہ فوج کے جوان اپنی جان ہتھیلی پر لیکر سرحدوں پر پہرا دیتے ہیں،کشمیریوں پر گولیاں برسانے والے کے ہاتھ میں کشمیر نہیں دیا جاسکتا۔