رنگ روڈ اسکینڈل، دو ملزمان کا جسمانی ریمانڈ

جوڈیشل مجسٹریٹ لاہور نے راولپنڈی رنگ روڈ سکینڈل میں دو ملزمان ...
شائع 15 جولائ 2021 11:10pm

جوڈیشل مجسٹریٹ لاہور نے راولپنڈی رنگ روڈ سکینڈل میں دو ملزمان کو چار روزہ جسمانی ریمانڈ پر اینٹی کرپشن کے حوالے کر دیا-

ضلع کچہری لاہور کے جوڈیشل مجسٹریٹ محمد یوسف عبدالرحمان کے روبرو راولپنڈی رنگ روڈ کیس میں ملزم سابق کمشنر اور ڈی جی پروجیکٹ محمد محمود اور ڈائریکٹر لینڈ ایکوزیشن وسیم تابش کو پیش کیا گیا،

سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ 2018 میں رنگ روڈ منصوبے کی منظوری دی گئی، ملزمان نے نقشے میں تبدیلی کر کے اسے کئی کلو میٹر بڑھا دیا،جس سے بعض ہاؤسنگ سوسائٹیوں کو فائیدہ پہنچایا گیا۔

ملزمان نے اس منصوبے میں ان افراد کو ادائیگیاں کی جن کی زمینیں رنگ روڈ میں نہیں آتی تھیں۔ تاہم مزید تحقیقات کے لیے ملزمان کا چودہ روزہ جسمانی ریمانڈ دیا جائے۔

ملزمان کے وکیل نے بتایا کہ تفتیشی آفیسر کو تمام سوالات کے جوابات دے چکے ہیں،اس معاملے میں زلفی بخآری اور وزیر اعلیٰ پنجاب سمیت دیگر کا نام بھی آیا مگر کسی کو گرفتار نہیں کیا گیا۔ یہ قتل کا کیس نہیں ہے کہ الہ قتل برآمد کیا جانا ہے،

عدالت نے دلائل سننے کے بعد ملزمان کو چار روزہ جسمانی ریمانڈ پر اینٹی کرپشن حکام کے حوالے کردیا.