'کورونا ، ڈیلٹا ویرئنٹ مقامی طور پر پھیل رہا ہے'

وفاقی وزیرصحت فیصل سلطان کا کہنا ہے کہ کراچی اوراسلام آباد میں...
شائع 15 جولائ 2021 08:54pm

وفاقی وزیرصحت فیصل سلطان کا کہنا ہے کہ کراچی اوراسلام آباد میں ڈیلٹا وائرس رپورٹ ہوا ، ڈیلیٹا اب مقامی طورپر بھی پھیل رہا ہے کراچی میں ساوتھ افریقن ویری اینٹ بھی موجود ہے ۔

سینیٹر ہمایوں خان مہمند کی زیرصدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی صحت کا اجلاس ہوا جس میں معاون خصوصی صحت فیصل سلطان نے کورونا وائرس کے حوالے سے بریفنگ دی،

سینیٹرروبینہ خالد نے ویکسین ٹیسٹنگ کے نتائج سے متعلق پوچھا تو فیصل سلطان نے بتایاکہ کین سائینوویکسین پاکستانی رضاکاروں پرٹرائل ہوا، کورونا کہ مختلف اقسام کا ڈیٹا این سی او سی کے پاس ہے، اسلام آباد اور کراچی میں ڈیلٹا وائرس کے کیسز رپورٹ ہوئے، کراچی میں ساوتھ افریقن ویری اینٹ بھی موجود ہے۔

اراکین نے انڈین قسم ڈٰیلٹا کے تعداد سے متعلق سوال کیا تو فیصل سلطان نے کہا کہ ڈیلیٹا کے مجموعی تعداد یومیہ بتانا ممکن نہیں، ہفتہ وار جینوسیکوینسنگ سے پتہ چلتا ہے، برطانیہ زیادہ وسائل کے باعث مختلف ایریا میں وائرس کی اقسام کی تشخیص کرنے میں کامیاب رہا۔