سی پیک :عید کے باعث جے سی سی کا اجلاس موخر
سی پیک کے حوالے سے جے سی سی کا اجلاس عید کے بعد تک ملتوی کردیا گیا۔
بیان میں چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹننٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ کا کہنا ہے کہ سی پیک کے حوالے سے جے سی سی کا اجلاس عید کے بعد تک ملتوی کردیا گیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ جے سی سی کا اجلاس 16 جولائی کو منعقد کیا جانا تھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ اب اجلاس عید کے بعد منعقد ہوگا،تیاریاں جاری ہیں ، نئی تاریخ کا اعلان حتمی شکل پانے کے بعد کیا جائے گا۔
اس سے قبل میڈیا سے بات چیت میں چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ نے کہا تھا بلوچستان میں سڑکوں کا جال بنانے سے یہاں کی عوام کی مشکلات اور شکایات کا ازالہ ہوسکے گا۔
ہوشاب آواران سڑک کی تعمیر جاری ہے اور چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ نے وہاں کا دورہ کیا ہے۔ دورے کے دوران ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں سڑکوں کی تعمیر حکومت کی پہلی ترجیح ہے تاکہ گوادر پورٹ کے ساتھ ملک کے مختلف حصوں کو منسلک کیا جاسکے۔














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔