کراچی : بارش کی پیشگوئی، تھنڈر سیلز بننے کا امکان

محکمہ موسمیات نے کراچی میں گرج چمک کیساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے،...
شائع 15 جولائ 2021 07:44pm

محکمہ موسمیات نے کراچی میں گرج چمک کیساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے، تھنڈر سیلز بننے کا امکان ہے جس کے باعث شام میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔

شہر قائد پر صبح سے ہی چلچلاتی دھوپ، شدید گرمی کی کیفیت ہے،

محکمہ موسمیات نے کراچی میں آج تھنڈر سیلز بننے کا امکان ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ شام میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے،

محکمہ موسمیات کے مطابق شہرِ میں کہیں معتدل درجے اور کہیں کہیں تیز بارش بھی ہوگی ، بھارتی گجرات اور راجستھان کے قریب ہوا کا کم دباؤ اب بھی موجود ہے جبکہ بحیرہ عرب میں پانچ ہزار فٹ کی بلندی پر ہواؤں کی گردش موجود ہے، جس کے باعث شہر میں سمندری ہوائیں نہیں چل رہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی 17 جولائی کی شام سے سمندری ہوائیں بحال ہونے کا امکان ہے۔