لاہور: ماڈل نایاب قتل کیس، دوستوں سے جھگڑے کا انکشاف
لاہورمیں ماڈل گرل نایاب قتل کیس کی تحقیقات میں پیشرفت ہوگئی ہے اور پولیس ذرائع کے مطابق مقتولہ نایاب قتل کی رات دوستوں کی پارٹی میں گئی جہاں مقتولہ کا اپنے دوستوں سے جھگڑا بھی ہوا۔
پولیس نے ماڈؒل گرل کے قاتل کی گرفتاری کے لئے تفتیش کا دائرہ کار وسیع کردیا۔لاہورکےعلاقے ڈیفنس میں قتل ہونے والی ماڈل نایاب قتل والی رات دوستوں کےساتھ پارٹی میں موجود تھی۔
پارٹی میں مقتولہ نایاب کا اپنے دوستوں سے جھگڑا ہوا اور وہ پارٹی چھوڑکر فارم ہاوس سے باہر آگئیں۔
مقتولہ نے اس جھگڑے کے بارے میں اپنے سوتیلے بھائی علی ناصر کو فون پر بتایا۔ فون کال کے بعد بھائی اسے ملنے پہنچا اور مارکیٹ سے آئئس کریم کھلا کر گھر چھوڑ دیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق مقتولہ سے جھگڑا کرنے والے دوستوں سے تفتیش کی جارہی ہے جبکہ کال ڈیٹا سے وقوعہ کے روز کا ریکارڈ بھی حاصل کرلیا گیا ہے۔














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔