کے ایم سی میں رین ایمرجنسی نافذ

ایڈمنسٹریٹر کراچی لعیق احمد نے کے ایم سی میں رین ایمرجنسی نافذ...
شائع 14 جولائ 2021 12:45am

ایڈمنسٹریٹر کراچی لعیق احمد نے کے ایم سی میں رین ایمرجنسی نافذ کر دی،سٹی وارڈن ہیڈ کواٹر کا دورہ کرتے ہوئے ڈی واٹرنگ کی مشینوں کا معائنہ کیا۔

ایڈمنسٹریٹر کراچی لعیق احمد کی سٹی وارڈن ہیڈ کواٹر آمد رین ایمرجنسی کے لیے خریدی گئی مشینری کا معائنہ کیا

میڈیا سے گفتگو میں ایڈمنسٹریٹر لعیق احمد نے کہا کے ایم سی کی تیاریاں مکمل ہیں ڈی واٹرنگ پمپس خرید لیے ہیں، چھوٹے چار انچ والے پچیس پمپس موجود ہیں شہر کے آٹھ پوائنٹس پر مستقل عملے کی پوسٹنگ ہے۔

ایڈمنسٹریٙر لعیق احمد کا کہنا تھا شہر حادثہ رونما ہونے کی صورت میں اربن ریسکیو کی ٹیم تیار ہے فائر برگیڈ کا محکمہ بھی الرٹ ہے شہر بھر میں 169 چوکنگ پوائنٹس بنائے ہیں

ڈی جی ٹینکیکل سروسز شبہہ الحسن کے مطابق رین ایمرجنسی کے لیے دس پمپس انڈر پاسز کے لیے مختص ہیں۔