پارلیمنٹ میں سکیورٹی انتظامات سخت
پارلیمنٹ میں سکیورٹی انتظامات سخت ہوگئے ۔ قومی اسمبلی میں...
پارلیمنٹ میں سکیورٹی انتظامات سخت ہوگئے ۔ قومی اسمبلی میں مہمانوں اورسکیورٹی گارڈزکے داخلے پرپابندی عائد کردی گئی۔ اسپیکرقومی اسمبلی کی ہدایت پر اعلامیہ جاری کردیا گیا ۔
اسپیکرقومی اسمبلی نے سکیورٹی انتظامات سے متعلق اہم فیصلہ صادر کردیا ،
قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق مہمان اورسکیورٹی گارڈزقومی اسمبلی میں داخل نہیں ہوسکتے ۔
ارکان کے ذاتی اسٹاف پربھی پارلیمنٹ ہاوس میں داخلے پرپابندی ہوگی۔
پارلیمنٹ ہاوس کی حدود میں اسلحہ نہیں لایا جاسکتا ، قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق موجودہ اقدامات سکیورٹی کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر کئے گئے ہیں ۔
مقبول ترین














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔