مونس الہی بھی وفاقی کابینہ میں شامل

ق لیگ کے مونس الہی کو وزارت آبد وسائل کا قلمدان سونپ دیا گیا۔...
شائع 13 جولائ 2021 07:41pm

ق لیگ کے مونس الہی کو وزارت آبد وسائل کا قلمدان سونپ دیا گیا۔

وفاقی کابینہ میں توسیع کردی گئی اور مونس الہی کو وفاقی کابینہ میں شامل کرلیا گیا ہے۔

مونس الہی کو وزارت آبی وسائل کا قلمدان سونپ دیاگیا ۔مونس الہی کی وزارت کا نوٹی فکیشن جلد جاری ہوگا۔

دوسری جانب وفاقی کابینہ کے اجلاس میں کالعدم تحریک لبیک پرپابندی برقرار رکھنےکافیصلہ کیا گیا ہے۔

وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ختم ہوگیا۔ اجلاس میں کالعدم تحریک لبیک پرپابندی برقرار رکھنےکافیصلہ کیا گیا ۔

اجلاس میں کالعدم ٹی ایل پی سےمتعلق جائزہ کمیٹی کی رپورٹ منظور کی گئی ، کمیٹی کی رپورٹ کے مطابق کالعدم ٹی ایل پی نے قانون کی خلاف ورزی کی۔