مرتضی وہاب کا کراچی کے مختلف علاقوں کا دورہ
کراچی میں بارش برسی تو ترجمان سندھ حکومت مرتضی وہاب کے ایم سی افسران کے ہمراہ دورے پر نکلے اور نکاسی آب کے کاموں کا جائزہ لیا اور بولے سات ماہ قبل ماڑی پور روڈ بھی بنوائی ہے، میرا شہر ہے، مسائل حل کرنے کیلئے کام کروں گا۔
کراچی میں صبح سے شروع ہونے والی بارش نے شہر کو ایک بار پھر چل تھل کردیا اور بجلی غائب ہوگئی۔
کرنٹ لگنے کے واقعات میں ایک بچہ اور قربانی کیلئے خریدی گئی ایک گائے بھی جان سے گئی، اسٹیل ٹاون کے قبرستان میں بھی پانی بھر گیا،
وزیر اعلٰی سندھ کے مشیر مرتضٰی وہاب نے شہر کا دورہ کیا کے ایم سی افسران کے ہمراہ مختلف سڑکوں سے بارش کے پانی کی نکاسی کے کام کا جائزہ لیا،
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی حکومت کو ہدف تنقید بناتے ہوئے ترجمان سندھ حکومت نے کہا کہ جب کچھ اچھا ہوتا ہے تو کہتے ہیں پی ٹی آئی کیا ہے، اور برا ہوتو ہمارے کھاتے میں ڈال دیتے ہیں۔
مرتضی وہاب نے نارتھ کراچی، ناگن چورنگی برساتی نالے، فائیور اسٹر چورنگی فلائی اوور سے متصل شاہراہ سے بارش کے پانی کی نکاسی اور ٹریفک کی روانی بحال رکھنے کی ہدایات دیں۔














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔