پنجاب: تیز بارش، مختلف واقعات میں2 جاں بحق، 17 زخمی
لاہورسمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں ہونے والی تیز بارش اور...
لاہورسمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں ہونے والی تیز بارش اور آندھی کے باعث مختلف واقعات میں دو افراد جاں بحق اور سترہ افراد زخمی ہوگئے۔ موسلادھار بارش نے فصلوں کو بھی نقصان پہنچایا۔
پنجاب میں مون سون کا آغاز ہوگیا، پہلی بارش ہی مختلف حادثات کا باعث بن گئی۔ آندھی اور موسلادھار بارش کے دوران چونیاں کی سبزی منڈی میں دکان کی چھت گرگئی۔ ملبے تلے دب کر سبزی فروش غلام نبی جان کی بازی ہار گیا جبکہ دکان میں موجود 15افراد زخمی ہوگئے۔
سیالکوٹ میں چھتیں گرنے کے تین مختلف واقعات پیش آئے اور دو بہنیں زخمی ہوئیں۔ گوجرانوالہ میں کرنٹ لگنے سے چھ سالہ بچہ موت کی وادی میں جا سویا۔ پنجاب کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش کے باعث فصلوں کو بھی شدید نقصان پہنچا۔
مقبول ترین













اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔