اسلام آباد: وفاقی بورڈ کے زیر اہتمام پہلا پرچہ
اسلام آباد میں آج فیڈرل بورڈ کے زیر انتظام میڑک کا پہلا پرچہ ہوا ، آن لائن پڑھائی کی، تیاری بھی کی ہے لیکن نئے طریقہ کار پر امتحانات نے طلبہ کو خوفزدہ کیے رکھا ۔
شفقت محمود کی شفقت نہ ہوئی اور طلباء کا احتجاج بھی رائیگاں گیا جبکہ سیاسی جماعتوں کا شور بھی کام نہ آیا اور امتحانات جاری ہیں۔
فیڈرل بورڈ کے تحت ہونے والے دسویں جماعت کے امتحانات کیلئے ملک بھر میں 97 ہزار 103 جبکہ صرف اسلام آباد کے 196مراکز میں 34ہزار905 طلبہ امتحانات دے رہے ہیں ،
حکومتی ہدایت کے مطابق ایس او پیز کے تحت امتحانات کا انعقاد کیا جا رہا ہے، سماجی فاصلے نے نقل کی کوششیں بھی ناکام بنا دیں۔
آن لائن پڑھائی اور پھرتیاری بھی، لیکن کمرہ امتحان میں بیٹھنے کا خوف طلبہ کے چہروں پرعیاں تھا۔
تعلیمی سرگرمیوں کی بحالی کے ساتھ ساتھ امتحانات کے انعقاد پر والدین مطمئن ہیں اور کہتے ہیں کہ کورونا وباء میں ہونے والے نقصان کا ازالہ ممکن نہیں تاہم بہتر مستقبل کیلئے پرامید ہیں ۔













اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔