'پی ٹی آئی نے عوام کو لوڈشیڈنگ کے جہنم میں دھکیل دیا'
مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت نے اپنی نااہلی سے ایک بار پھر عوام کو لوڈشیڈنگ کی جہنم میں دھکیل دیا، ہمیں ٹارگٹ کا نشانہ اس لئے بنایا جاتا ہے کیونکہ ہم نے عوام کو مفت ادویات اور روزگار دیا، موجودہ حکومت نے پانچ کروڑ لوگوں کو خط غربت کی لکیر سے نیچے دھکیل دیا ہے۔
ماڈل ٹاؤن لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران صدر نون لیگ شہباز شریف نے بجلی کی لوڈشیڈنگ پر حکومت پر شدید تنقید کی اور کہا کہ حکومت کی ناقص حکمت عملی کی وجہ سے ملک کو ایک بار پھر لوڈشیڈنگ کے عذاب کا سامنا ہے۔ مسلم لیگ نون نے کم سے کم مدت میں متعدد پاور پروجیکٹ مکمل کئے اور ملک کو کھربوں روپے کا فائدہ دیا لیکن ہم پر کرپشن کا الزام لگا کر عوام کو سزا دی گئی۔
شہبازشریف نے کہا کہ ٹرانسمیشن سسٹم نہ ہونے کا جواز ایک دھوکا ہے۔ ایل این جی اور بجلی کے منصوبوں میں حکومت شارٹ اور لانگ ٹرم پالیسی بنانےمیں ناکام رہی۔
شہبازشریف کا کہنا تھا کہ نیب نیازی گٹھ جوڑ نے بلین ڈالرز کے منصوبوں میں تحقیقات کیں لیکن پاور پراجیکٹس میں ایک دھیلے کی کرپشن سامنے نہیں آئی، تین سالوں میں ملک کو بدترین کرپشن کرکے لوٹا گیا اور اپنی اے ٹی ایمز کی جیبیں بھری گئیں، عوام خود فیصلہ کریں کہ لوڈ شیڈنگ پر کون سچا اور کون جھوٹا ہے۔













اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔