وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب

وزیر اعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل 12 بجے طلب کرلیا۔...
شائع 12 جولائ 2021 07:38pm

وزیر اعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل 12 بجے طلب کرلیا۔ مسلح افواج کے اہلکاروں کے لیے خصوصی الاؤنس2021 کی منظوری ایجنڈے میں شامل ہے۔

حلیم عادل شیخ کی جی آئی ٹی بنانے کی درخواست ایجنڈے میں شامل ہے، اجلاس میں ٹی ایل پی کو کالعدم قرار دینے سے متعلق جائزہ کمیٹی کی رپورٹ کابینہ میں پیش کی جائے گی

اجلاس میں ڈرگز کی زیادہ سے زیادہ ریٹیل پرائس مقرر کرنے کی منظوری بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔

دوسری جانب وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصراور ڈپٹی اسپیکر قسم سوری سمیت 7 وفاقی وزرا ءسے اضافی سیکیورٹی نفری واپس لے لی گئی، وفاقی وزیر شیریں مزاری نے سیکیورٹی واپس لینے پر احتجاج کیا۔

ذرائع کے مطابق وفاقی وزرا ءسے کابینہ ڈویژن اور اسلام آباد پولیس نے اضافی سیکیورٹی واپس لے لی۔

وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری،وفاقی وزرا ءپرویز خٹک، فواد چوہدری، شیریں مزاری سمیت 7وزرا ءسے اضافی نفری واپس منگوا لی گئی ہے،وزرا ءکے پاس صرف اسلام آباد پولیس کے 2اہلکار سیکیورٹی پر مامور رہیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری نے سیکیورٹی واپس لینے پر احتجاج ریکارڈ کراتے ہوئے کہا کہ ان کے پاس 5 اہلکاروں میں سے 3 کو واپس بلا لیا گیا ہے،ا سکواڈ کی گاڑی تک نہ دی گئی اس کے باوجود سیکیورٹی کیوں کم کی گئی جبکہ چیئرمین سینیٹ کو دی گئی نفری برقرار رہے گی۔

گذشتہ اجلاس میں وزیر اعظم عمران خان نے غیر ضروری پروٹوکول اور سیکورٹی ختم کرنے کا اعلان کیا تھا،کابینہ کے اگلے اجلاس میں اس حوالے سے جامع پالیسی کیلئے تجاویز پیش کرنے کی ہدایت کی گئی تھی۔