عثمان مرزا کیس میں مزید پیش رفت
ڈی آئی جی آپریشن افضل کوثر نے عثمان مرزا کے کیس کے حوالے سے اہم انکشافات کیے ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ عثمان مرزا کیخلاف متاثرہ لڑکی سے زیادتی کی دفعہ بھی ایف آئی آر میں شامل کرلی گئی ہے۔
ڈی آئی جی کے مطابق متاثرہ لڑکےاور لڑکی کے بیان ریکارڈ کر لیے ہیں۔
ڈی آئی جی آپریشن نے مزید بتایا کہ ایف آئی ارمیں مزید دفعات شامل کی جارہی ہیں، ان دفعات سے کیس مذید مضبوط ہو گا۔
افضل کوثر کا کہنا تھا کہ پولیس نے عثمان مراز کے فونز ریکور کر لیے ہیں، ایک ٹیم بنائی گئی ہے جس کو ایس ایس پی عطاء الرحمن ہیڈ کر رہے ہیں۔
افضل کوثر کے مطابق عثمان مرزا پر تھانہ سہالہ میں پہلے بھی کیس تھا، اور عثمان مرزا کے بھائی کو گرفتار کرنے کی کوشش کی جارہی ہیں۔
دوسری جانب واقعے کا وزیراعظم عمران خان نے نوٹس لیا ہے اور آئی جی اسلام آباد کو ملزمان کیفرکردار پہنچانے کی ہدایت کی۔
تحقیقات کے دوران گرفتار ملزم عثمان مرزا کے موبائل فون سے مزید ویڈیوز ملنے کا انکشاف ہوا ہے ۔ امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ گرفتار ملزمان گینگ کے طور پر ایسے واقعات میں ملوث ہو سکتے ہیں۔ پولیس حکام کیس کو منطقی انجام تک پہنچانے کیلئے پرعزم ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ تحقیقات میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے جبکہ لڑکے لڑکی پر تشدد کیس میں چوتھے ملزم کو بھی گرفتارکرلیا گیاہے اور اسکو چار روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔













اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔