رویت ہلال کمیٹی :یکم ذی الحج پیر کو ہوگی

پاکستان میں ذی الحج کا چاند نظر نہیں آیا۔ مرکزی رویت ہلال کمیٹی...
شائع 10 جولائ 2021 09:49pm

پاکستان میں ذی الحج کا چاند نظر نہیں آیا۔ مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے اعلان کردیا، یکم ذی الحج پیر کو ہوگی۔

عید الاضحی اکیس جولائی بروز بدھ کو منائی جائے گی، محکمہ موسمیات کے دفتر میں ذی الحج کا چاند دیکھنے کے لئے نئے ٹیلیی اسکوپ کا افتتاح بھی کردیاگیا۔

واضح رہے کہ سعودی عرب میں یکم ذی الحج 11 جولائی اتوار کو ہوگی جبکہ حج کا اہم رکن وقوف عرفہ 19 جولائی کواداکیاجائے گا۔