کوئٹہ :کورونا کی نئی لہر،دفاترمیں ویکسین لازمی قرار

کورونا کی نئی لہر کے خدشے کے پیش نظر کوئٹہ میں نئی پابندیاں عائد...
شائع 10 جولائ 2021 08:10pm

کورونا کی نئی لہر کے خدشے کے پیش نظر کوئٹہ میں نئی پابندیاں عائد کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا تاہم حکومتی اعلان پر عمل درآمد ہوتا نظر نہیں آتا۔

صوبائی حکومت نے کورونا وائرس کے پہھلاو کے خدشے کے پیش نظر سرکاری ہسپتالوں اور دفاتر میں داخل ہونے کیلئے ویکسین کی شرط لازمی کردی ہے۔

اسی طرح ٹرانسپورٹ ہر بھی نئی پابندیوں کو اطلاق کیا گیا یے جس ہر عام آدمی اپنے تحفظات کررہا ہے ۔

کورونا سے بچاو کیلئے ویکسین مراکز بھی اب تک فعال نہیں ہوسکے اور ہفتوں گزر جانے کے بعد بھی ویکسین کا ریکارڈ نادرا کو منتقل نہیں ہورہا۔

دوسری جانب نیشنل کمانڈ اینڈآپریشن سینٹر(این سی او سی)کے سربراہ اسد عمر نےکورونا کی چوتھی لہر شروع ہونے سے متعلق خبردار کرتے ہوئے ایس او پیز پر عمل نہ ہونے کی صورت میں انڈورشادی ہالز ،ریسٹورنٹس اورجمزبندکرنےکاعندیہ دے دیا۔

کورونا وائرس کی چوتھی لہرکےخدشے کے باعث اسد عمرنے خطرے کی گھنٹی بجا دی۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی اور این سی او سی کے سربراہ اسد عمرنے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں انڈور ریسٹورنٹس ،انڈور شادیوں اورجمزکی بندش کاعندیہ دیتےہوئے کہا کہ انڈورتقریبات میں ویکسینیٹڈافرادکی شرط پر عمل نہیں ہورہا،ہوٹل اور جم مالکان نے ذمہ داری نہ دکھائی توبندش کے سواکوئی راستہ نہیں ہوگا۔