سی پیک : سنگاپور کے سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کی دعوت

چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ نے سنگاپور کے سرمایہ...
شائع 10 جولائ 2021 07:32pm

چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ نے سنگاپور کے سرمایہ کاروں سےکہا ہے کہ وہ سی پیک کے تحت قائم خصوصی اقتصادی زونز میں صنعتیں قائم کریں۔

ویبنار سے خطاب میں عاصم سلیم باجوہ نے سنگا پور کے سرمایہ کاروں سےکہا کہ نئے خصوصی اقتصادی زونز میں دستیاب سہولتوں اور سرمایہ کاری کے وسیع مواقع سے استفادہ کریں،

عاصم سلیم باجوہ کا کہنا تھا کہ ہم ملک میں انڈسٹریلائزیشن اور ترقی کے خواہش مند ہیں۔ اس لئے سنگاپور کے سرمایہ کار سرمایہ کاری کے پرکشش مواقع سے استفادہ کرتے ہوئے ٹیکسٹائل ، گارمنٹس، ماہی گیری کی مصنوعات، آٹو موٹو، کیمیکلز، ایگریکلچر، ادویہ سازی، انجینرنگ، آئی ٹی، فوڈ پراسیسنگ، کولڈ سٹوریج اور حلال خوراک سمیت الیکٹرانکس کے علاوہ دیگر مختلف شعبوں میں صنعتیں قائم کریں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں نوجوان افرادی قوت دستیاب ہے جبکہ خطے کے دیگر ممالک کے مقابلہ میں پاکستان میں سستی افرادی قوت کے وسائل کی بھی فراوانی ہے۔