وزیراعظم عمران خان کے بھانجے حسان نیازی کیخلاف مقدمہ درج
لاہور میں ایڈووکیٹ حسان نیازی سمیت چار وکلاء کے خلاف اقدام قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا، انویسٹی گیشن پولیس واقعہ کی فوٹیج ملنے کے بعد ملزمان کے خلاف کارروائی کا اغاز کرے گی۔
لاہور میں وزیر اعظم عمران خان کے بھانجے سمیت چار وکلا پر گزشتہ روز تھانہ اسلامپورہ میں اقدام قتل سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
انویسٹی گیشن پولیس کو کمرہ عدالت میں ہونے والے واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج کا انتظار ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کی نشاندھی کے بعد کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
حسان نیازی سمیت دیگر ملزمان کے خلاف مقدمہ سابق گورنر بلوچستان نواب اکبر بگٹی کی بیوہ شہزادی نرگس کی مدعیت میں درج کیا تھا۔
مدعیہ نے الزام لگایا ہے کہ وہ اپنے خلاف ایف آئی اے میں درج ایک مقدمہ میں عبوری ضمانت کروانے سیشن کورٹ پہنچی تھی۔ کمرہ عدالت میں حسان نیازی نے شوہر اور میرے خلاف غلیظ زبان استعال کیا اور تشدد کا نشانہ بنایا۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔