'پاکستان افغانستان میں امن کا خواہاں ہے'

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ پاکستان افغانستان میں...
شائع 10 جولائ 2021 12:25am

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ پاکستان افغانستان میں امن کا خواہاں ہے، صنعت کار گوادر میں سرمایہ کاری کریں۔

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کراچی چیمبر میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹس کا کانسیپٹس یہی ہے،کہ لوگ بیٹھیں اور مسائل کا حل نکالا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ افغانستان میں امن اس خطے کے لیے ضروری ہے، پاکستان افغانستان میں امن کا خواہاں ہے، چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ گوادر میں پانی کا مسئلہ حل ہوگیا ہے، تیزی سے ترقیاتی کام جاری ہیں، صنعت کار گوادر میں سرمایہ کاری کریں۔

ان کا کہنا تھ اکہ بیروکریسی کو رکاوٹوں کے بجائے آسانی پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔

صادق سنجرانی نے مزید کہا کہ افغانستان میں امن اس خطے کےلیے ضروری ہے۔

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کہا کہ گوادر میں تیزی سے ترقیاتی کام جاری ہیں، صنعت کار گوادر میں سرمایہ کاری کریں۔

کراچی چیمبر کے صدر شارق وہرہ نے کہا کہ چیئرمین سینیٹ کی آمد بہترین موقع ہے کہ ہم کراچی کے مسائل کو ایوان بالا تک پہنچا سکیں۔