'بھارت پاکستان میں دہشتگردوں کو سپورٹ کرتا ہے'

صدر مملکت عارف علوی نے کہا ہے کہ ملک کی معیشت تیزی سےبہتر ہورہی...
شائع 09 جولائ 2021 11:17pm

صدر مملکت عارف علوی نے کہا ہے کہ ملک کی معیشت تیزی سےبہتر ہورہی ہے، تعمیراتی سیکٹرمیں بہتری سےلوگوں کوروزگارملنےلگا۔ بھارت پاکستان میں دہشتگردوں کوسپورٹ کرتاہے۔

آج نیوز کے پروگرام روبرو میں بات کرتے ہوئے صدر مملکت نے کہا کہ حکومت کاروزگاردینےکامطلب یہ نہیں کہ حکومت نوکری دےگی،معیشت بہتر ہوتی ہے توروزگار میں اضافہ ہوتا ہے۔

صدرعارف علوی کا کہنا تھا کہ کامیاب جوان پروگرام کےتحت5لاکھ تک کاقرض بلاسوددیاجارہاہے، ایک کروڑافراد پاکستان سے باہرہیں۔

صدر مملکت عارف علوی کا کہنا تھا کہ اتنے لوگ ایک ساتھ پاکستان آکرووٹ نہیں دےسکتے، انٹرنیٹ ہیکنگ کےامکانات ہوائی جہازکےحادثات سےبھی کم ہیں۔

صدر مملکت نے کہا کہ کراچی کےپانی،سیوریج،کچرےاورسڑکوں پرمیٹنگ کی تھی، کےفورکےذریعےکراچی کوپانی ملنےمیں وقت لگےگا۔

صدرعارف علوی نے کہا کہ کراچی کاسیوریج واٹرسمندر میں جاتا ہے، سیوریج کےپانی سے سمندری حیات کونقصان پہنچ رہاہے۔

صدر مملکت عارف علوی کا کہنا تھا کہ کچھ جگہوں پرتمام کچرا دریاؤں میں ڈال دیاجاتاہے، ناراض بلوچوں سےبات کرنا بہت اچھی بات ہے، جولوگ بھارت سےرابطےمیں ہیں ان سےبات نہیں ہوگی، گوادرپورٹ سےبلوچستان کی معیشت میں تبدیلی آئےگی۔

صدر مملکت عارف علوی کا کہنا تھاکہ ریکوڈک بلوچستان کیلئےبڑااثاثہ بنےگا، بھارت پاکستان میں دہشتگردوں کوسپورٹ کرتاہے، دنیا کوبھارت کی دہشت گردی پرتوجہ دیناچاہئے، مغرب میں اسلاموفوبیامقامی مسلمانوں کیلئےخطرناک ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہندوتواکےذریعےبھارت خودکوآگ لگارہاہے، ظلم ہوگاتو بھارت میں موجودمسلمان خاموش نہیں بیٹھےگا۔