'نالائق لوگوں کی سندھ میں حکومت ہے'

سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حلیم عادل شیخ نے میٹرک کے...
شائع 09 جولائ 2021 10:39pm

سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حلیم عادل شیخ نے میٹرک کے امتحانات میں بدنظمی پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ایک مدہوش یونیورسٹیز اینڈ بورڈ کے مشیر ہیں اور ایک زیر تعلیم وزیر تعلیم ہیں، دونوں نے مل کر صوبہ میں تعلیم کا جنازہ نکال دیا ہے۔

ایک ویڈیو بیان میں حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ شرمناک عمل ہے کہ ہر روز پرچے آؤٹ ہورہے ہیں، بلاول کشمیر کی ٹھنڈی ہواوں میں گھوم رہے ہیں، زرا پیچھے تو دیکھو سندھ میں کیا ہورہا ہے۔

اپوزیشن لیڈر نے مزید کہا کہ رجیکٹڈ، نااہل، نالائق لوگوں کی سندھ میں حکومت ہے، فوری طور مدہوش مشیر اور زیر تعلیم وزیر کو فوری فارغ کیا جائے، سندھ کی عوام اس تعلیم، صحت دشمن حکومت کو معاف نہیں کرے گی۔

حلیم عادل شیخ نے کہا کہ بلاول کشمیر میں ایسے ہی گھوم رہے ہیں، ان کی وہی حالت ہوگی جو گلگت بلتستان میں ہوئی۔