یورو کپ: میچ میں برطانی ٹیم کی جیت،مدرسے کے بچوں کا جشن، ویڈیو وائرل
برطانیہ میں یورو کپ کے سیمی فائنل میں برطانوی فٹ بال ٹیم کی فتح کا جشن مناتے ہوئے مدرسے کے بچوں کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
British Muslim students from an Islamic seminary watching the #ENG game when @HKane scored. This is the #eng we are part from which some people lead us to believe isn’t possible, it is and the racists can do one. @Sathnam @mrjamesob you’ll appreciate it. pic.twitter.com/cKr4SJ0E5Y
— Hasan Patel (@Hasanpatel) July 7, 2021
برطانیہ میں مدرسے کے بچوں کیلئے یو اے ایف ای یورو کپ فائنل کیلئے تین روز کی چھٹیاں دے دی گئی۔ یہ چھٹیاں بچوں کی اس ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد دی گئی ہیں جس میں مدرسے کے بچے ایک لیپ ٹاپ پر یورو کپ کا سیمی فائنل دیکھ رہے ہیں اور میچ میں برطانوی فٹ بال کی فتح کے بعد اس پر بھرپور طریقے سے جشن مناتے ہیں ۔
یہ ویڈیو سابق بی بی سی اور الجزیرہ چینل کے صحافی حسن پٹیل نے شیئر کی تھی ۔ اور ٹوئیٹر پر اس ویڈیو نے صارفین کی توجہ بھی کافی حاصل کی ہے اور کئی ٹوئیٹر صارفین اس بات کو سراہا رہے ہیں کہ جس طریقے سے مدرسے کے بچے برطانیہ کی فتح کا جشن منارہے ہیں ، یہ اس تاثر کو رد کرتاہے جو کہ مدارس کے طالبعلموں کے بارے میں پائی جاتی ہے اور ساتھ میں ہی یہ برطانیہ میں عام لوگوں کو میسر اظہار کی آزادی کو دکھاتی ہے۔
ایک صارف نے لکھا یہ ہے برطانیہ
ایک صارف نے ویڈیو سے اپنے لگاو کا اظہار کیا اورخواہش کا اظہار کیا کہ کاش میڈیا اس طرح کی مثبت خبروں کو اجاگر کرے۔
فٹ بال منیجر چارلی ٹینگو نے اپنے اس مدرسے کے دورے کا تذکرہ کیا اور بچوں کی ویڈیو پر خوشی کا اظہار کیا۔
ایک برطانوی بیرسٹر ڈیوڈ اینڈرسن کا ٹوئیٹر پر کہنا تھا کہ اس میں کوئی اچنبے کی بات نہیں ہے کیونکہ اس ملک میں اب بھی کافی شائستگی پائی جاتی ہے۔
اسہی طرح کئی ٹوئٹر صارفین نے مطالبہ کیا کہ مدرسے کے بچوں کو فائنل دیکھنے کیلئے بڑی اسکرین مہیا کی جانی چاہیئے۔














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔