مفتی تقی عثمانی پر چاقو نکالنے والے ملزم کیخلاف اقدام قتل کا مقدمہ

مفتی تقی عثمانی پر چاقو نکالے والے ملزم عاصم لئیق کے خلاف...
شائع 09 جولائ 2021 07:54pm

مفتی تقی عثمانی پر چاقو نکالے والے ملزم عاصم لئیق کے خلاف اقدامات قتل کے الزام میں مقدمہ درج کرلیا گیا، پولیس نے ملزم کو مقامی عدالت میں پیش کرکے ایک روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کرلیا۔

عوامی کالونی پولیس نے ملزم عاصم لیئق کے خلاف گذشتہ راست اقدامت قتل کا مقدمہ درج کیا تھا۔

پولیس نے ملزم نے مقامی عدالت میں پیش کرکے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی، عدالت میں ملزم کو ایک روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔

ملزم عاصم لئیق گلستان جوہر کا رہائشی ہے جس نے جمعرات کی صبح دارالعلوم کورنگی میں نماز فجر کے بعد مفتی تقی عثمانی سے علیحدگی میں ملاقات کی خواہش کا اظہار کیا تھا اور انکار پر جیب سے چاقو نکال لیا تھا۔