'امریکا پاکستان کو اعتماد میں کیوں نہیں لے رہا'

وزیراعظم کے مشیر برائے قومی سلامتی معید یوسف کا کہنا ہے کہ...
شائع 09 جولائ 2021 07:17pm

وزیراعظم کے مشیر برائے قومی سلامتی معید یوسف کا کہنا ہے کہ امریکا پاکستان کو اعتماد میں کیوں نہیں لے رہا یہ سوال پاکستان سے نہیں، امریکا سے پوچھنے کا ہے۔

وہ وائس آف امریکا سے بات چیت کررہے تھے ۔ معید یوسف نے مزید کہا کہ پاکستان واضح کرچکا ہے اپنے مفاد کے بغیر کسی مشترکہ کارروائی کا حصہ نہیں بنے گا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان نے ساتھ بیٹھ کر معاملے کو ڈیل کرنے کی پیشکش کے علاوہ کوئی پیشکش نہیں کی۔

دوسری جانب افغانستان میں طالبان بہت تیزی سے مختلف علاقوں پر اپنا قبضہ جمانے میں لگے ہوئے ہیں اور کئی علاقوں پر اپنا کنٹرول دوبارہ حاصل کرلیا ہے

اب ناقدین اور دفاعی تجزیہ کار افغانستان میں اشرف غنی کی حکومت کی قابلیت اور افغانستان کے مستقبل سے متعلق تشویش کا اظہار کررہے ہیں ۔

واضح رہے کہ نیٹوفورسز نے افغانستان میں سب سے بڑا بگرام ائیر بیس مکمل طور پر خالی کردیا ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق 20سال بعد امریکا نے بگرام ائیر بیس افغانستان کے حوالے کردیا دیا ہے۔ امریکا 300 سی 17 ٹرانسپورٹ طیاروں کے ذریعے اپنا فوجی ساز و سامان پہلے ہی افغانستان سے نکال چکا ہے۔