'عمران خان امریکا میں کشمیر کا سوداکرکے آئے'

لیگی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ عمران خان امریکا میں...
شائع 09 جولائ 2021 06:49pm

لیگی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ عمران خان امریکا میں کشمیرکاسودا کرکےآئےتھے، کیاآپ کشمیرفروخت کرنےوالےکوووٹ دوگے؟

انتخابی ریلی سے آزاد کشمیر میں خطاب کرتے ہوئے لیگی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کےعوام کی مشکلات جلدختم ہونگی، کشمیرمیں الیکشن مہم چلانےنہیں،اپنےگھرآئی ہوں۔

مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ نوازشریف کی قیادت میں مقبوضہ کشمیرکامقدمہ جیتیں گے۔

مریم نواز نے مزید کہا کہ عمران خان نےمقبوضہ کشمیربھارت کی جھولی میں پھینک دیا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان امریکا میں کشمیرکاسودا کرکےآئےتھے،

انہوں نے سوال اٹھایا کہ کیاآپ کشمیرفروخت کرنےوالےکوووٹ دوگے؟

مریم نواز کا کہنا تھا کہ قائداعظم نےکہاکہ کشمیرپاکستان کی شہہ رگ ہے، عمران خان پاکستان کی شہہ رگ کاٹ کرآگیا۔

مریم نواز نے مزید سوال کیا کہ کیاکشمیری عوام بزدل انسان کےہاتھ میں اپنی تقدیردینگے؟

ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن نےملک سےبجلی کی لوڈشیڈنگ کاخاتمہ کیا، پاکستان میں ایک بارپھربجلی کی لوڈشیڈنگ شروع ہوگئی ہے، ملک میں مہنگائی سےہرطبقہ پریشان ہے۔