اسلام آباد ہائیکورٹ: سابق صدر زرداری کی ضمانت منظور، عبوری حکمنامہ

اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق صدر آصف زرداری کی ضمانت منظور کرنے...
شائع 09 جولائ 2021 12:51am

اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق صدر آصف زرداری کی ضمانت منظور کرنے کا عبوری حکمنامہ جاری کردیا۔

انکوائری مکمل ہونے تک نیب سے مکمل تعاون کرنے کا حکم بھی دے دیا ۔

نیویارک اپارٹمنٹ انکوائری میں کال اپ نوٹس اورضمانت قبل ازگرفتاری کے حوالے سے آسلام آباد ہائی کورٹ نےسابق صدرآصف زرداری کی ضمانت منظورکرنےکاعبوری حکم نامہ جاری کردیا۔

چیف جسٹس اطہرمن اللہ اورجسٹس عامرفاروق پرمشتمل دو رکنی ڈویژنل نے فیصلہ تحریرکیا ہے فیصلےکےمطابق درخواستگزارکی5لاکھ روپےکےمچلکوں کےعوض ضمانت منظورکی گئی ہے۔

عدالت نےآصف زرداری کوتحقیقات مکمل ہونےتک نیب سےمکمل تعاون کرنےکی ہدایت بھی کردی، کہا آصف زرداری بلانے پر نیب میں پیش ہوں، کیس کی سماعت پرعدالت میں بھی حاضری یقینی بنائیں ۔