ایف آئی اے:متحدہ لندن کی مالی معاونت، 3ملزم گرفتار
ایف آئی اے نے کرپٹو کرنسی کے ذریعے ایم کیو ایم لندن کے دہشتگردوں کی مالی معاونت سمیت دیگر جرائم میں ملوث ملزم سمیت 3 افراد کو گرفتار کرلیا۔
دو گرفتار ملزمان ایف آئی اے انسداد دہشتگردی ونگ کے افسران ہیں جو 10 کروڑ روپے کے عوض ایم کیو ایم لندن سے وابسطہ مرکزی ملزم کی رہائی کیلئے ڈیل کررہے تھے،
ڈائریکٹر ایف آئی اے سندھ زون عامر فاروقی نے نیوز کانفرنس کےدوران بتایا کہ پاکستان, برطانیہ سمیت یورپ کے دیگر ممالک میں بٹ کوائن کے ذریعے رقم کی منتقلی میں ملوث ملزم نعمان صدیقی کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
کاونٹر ٹیریرزم ونگ کی تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ 2018 میں گلستا جوہر میں ایم کیو ایم کے محفل میلاد پر ہونے والے بم حملے کی منصوبہ بندی ایم کیو ایم کے سلیم بلیجیم نے کی تھی اور رقم نعمان صدیقی نے فراہم کی تھی،
تاہم نعمان صدیقی کی گرفتار کے بعد سی ٹی ڈبلیو کے انچارج سمیت 2 افسران نے ملزم سے 10 کروڑ روپے رشوت کے عوض رہائی کیلئے ڈیل کرلی تاہم رہائی سے قبل ہی ان دونوں کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے۔
ڈائریکٹر ایف ائی اے نے بتایا کہ غیر ملکیوں کو قومی شناختی کارڈ جاری کرنے والے نادرا ملازمین کے خلاف بھی کاروائی جاری ہے، اور دو مقدمات درج کرکے 5 افغان باشندؤں کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ مقدمات میں نادرا ملازمین بھی بطور ملزمان نامزد ہیں۔















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔