انسداد دہشتگردی عدالت : دو رینجرز اہلکاروں کا قتل، عزیر بلوچ کی پیشی

دو رینجرز اہلکاروں کے قتل کے معاملے پرانسداد دہشتگردی عدالت نے...
شائع 07 جولائ 2021 11:27pm

دو رینجرز اہلکاروں کے قتل کے معاملے پرانسداد دہشتگردی عدالت نے آئندہ سماعت پر گواہ کو ہر صورت پیش ہونے کی ہدایت کردی۔

انسداد دہشت گردی عدالت میں گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ اور ایم کیو ایم کے شیخ محمد شیر عرف شیرو عدالت میں پیش ہوئے۔

سماعت کے دوران استغاثہ کے گواہ میجسٹریٹ پیش نہیں ہوئے،مجسٹریٹ نے عزیر بلوچ کے اقبالی بیان پر بیان قلمبند کروانا تھا،

آئندہ سماعت پر عزیر بلوچ کے اعترافی بیان پر مجسٹریٹ بیان دیں گے،

عدالت نے آئندہ سماعت پر گواہ کو ہر صورت پیش ہونے کی ہدایت کردی پولیس کے مطابق ملزموں نے دو اہلکاروں اعجاز اور ناصر کو اغواء کےبعد قتل کیا تھا۔

ملزموں نے مقتولین کی مسخ شدہ نعشیں میوہ شاہ قبرستان میں پھینک دی تھیں،ملزموں کیخلاف پاک کالونی تھانے میں دوہرے قتل کیس کا مقدمہ درج ہے،قتل کا مقدمہ 2013 میں درج ہوا تھا۔