'تاریخ کی کرپٹ ترین حکومت اقتدار میں ہے، نیب ہزاروں ارب کی کرپشن پر خاموش ہے'
مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ تاریخ کی کرپٹ...
 
    
        مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ تاریخ کی کرپٹ ترین حکومت اقتدار میں ہے اور نیب ہزاروں ارب کی کرپشن پر خاموش ہے۔ اب صرف دو ہی راستے ہیں، نیب چلالیں یا ملک۔
شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ شہبازشریف اور رانا تنویر سے متعلق میرا انٹرویو کاٹ پیٹ کر چلایا گیا، تاثر دینے کی کوشش کی گئی کہ میں شہباز شریف کے خلاف ہوں۔
شاہدخاقان عباسی نے سوال کیا کہ حکومت نےمہنگی ایل این جی خریدی، اس کا ذمہ دار کون ہے؟
ان کا مزید کہنا تھا کہ بجٹ پاس ہوا، بجلی کی قیمت بڑھے گی، مہنگائی میں اضافہ ہوگا۔ ملک میں مہنگائی کی وجہ کرپشن ہے۔
NAB
Shahid Khaqan Abbasi
                مقبول ترین
              
              
             
       
       
         Aaj English
 Aaj English BRecorder
 BRecorder















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔