ارباب غلام رحیم بھی پی ٹی آئی میں شامل

وزیراعظم عمران خان سے سابق وزیراعلی سندھ ارباب غلام رحیم نے...
شائع 02 جولائ 2021 12:19am

وزیراعظم عمران خان سے سابق وزیراعلی سندھ ارباب غلام رحیم نے ملاقات کی ۔ملاقات میں ارباب رحیم نے پاکستان تحریکِ انصاف میں شمولیت کا اعلان کر دیا ۔

وزیرِاعظم عمران خان سے سابق وزیرِ اعلی سندھ ارباب غلام رحیم نے ملاقات کی ۔ جس میں وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی اور رکنِ قومی اسمبلی رامیش کمار بھی شریک ہوئے ۔ ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال پر گفتگو ہوئی۔

ارباب غلام رحیم نے وزیرِاعظم کو کامیاب معاشی پالیسیوں اورعوام دوست بجٹ پیش کرنے پرخراجِ تحسین پیش کیا اس موقع پرارباب غلام رحیم نے پاکستان تحریکِ انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا ۔

ارباب رحیم نے کہا کہ وزیراعظم سے سندھ کی صورتحال پرگفتگو ہوئی ہے انھوں نے مجھے پارٹی کی مقامی قیادت سے کوآرڈینیشن سمیت مختلف ذمے داریاں سونپی ہیں ۔