غیرملکی طاقتوں نے چین پر اثر انداز ہونے کی کوشش کی تو انہیں کچل دیں گے: چینی صدر

چین کے صدر شی جن پنگ نے خبردار کیا ہے کہ اگر غیر ملکی طاقتوں نے...
شائع 01 جولائ 2021 10:19pm

چین کے صدر شی جن پنگ نے خبردار کیا ہے کہ اگر غیر ملکی طاقتوں نے ملک پر اثر اندازہونے کی کوشش کی تو انہیں کچل دیں گے۔

چین کی کمیونسٹ پارٹی کے قیام کی سو سالہ تقریبات کے سلسلے میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چین کے صدر نے کہا چین پر دباؤ کا دور گزر چکاہے.ملک کی ساکھ بحال کرنے اور اسے مضبوط بنانے کی پارٹی کی کوششوں کو سراہا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کسی کو بھی چین کے عوام کی اپنی قومی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کے دفاع کےلئے عزم، جذبے اور صلاحیت کا غلط اندازہ نہیں لگانا چاہیئے۔

ریڈیو پاکستان

Chinese President

Xi Jinping

Communist Party of China