بجلی کا بحران شدید

ملک بھر میں بجلی کا بحران شدت اختیار کرگیا ہے، بجلی کا شارٹ فال...
شائع 30 جون 2021 08:37pm

ملک بھر میں بجلی کا بحران شدت اختیار کرگیا ہے، بجلی کا شارٹ فال پانچ ہزار میگاواٹ تک پہنچ گیا ہے۔

ذرائع پاور ڈویژن کے مطابق شارٹ فال کے باعث شہروں میں آٹھ گھنٹے اور دیہی علاقوں میں دس گھنٹے تک لوڈشیڈنگ ہوگی،

آئیسکو کو پانچ سو میگاواٹ بجلی کے شارٹ فال کا سامنا ہے۔

اسلام آباد میں چھ گھنٹے اور راولپنڈی میں آٹھ گھنٹے بجلی بند رہے گی۔

اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں ہر چار گھنٹے بعد ایک گھنٹہ بجلی بند رہے گی۔