ٹک ٹاکر حریم شاہ کی سندھ کے سیاستدان سے شادی کے چرچے

کیا ٹک ٹاکر حریم شاہ سندھ کے کسی سیاستدان کے ساتھ رشتہ ازدواج ...
اپ ڈیٹ 28 جون 2021 10:29pm

کیا ٹک ٹاکر حریم شاہ سندھ کے کسی سیاستدان کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئی ہیں ۔ سوشل میڈیا پر ٹک ٹاکر حریم شاہ کی شادی کی افواہیں گردش کررہی ہیں ۔ حریم شاہ نے اس وقت شہرت حاصل کی جب ان کی کئی ویڈیوز معروف سیاستدانوں اور اہم شخصیات کے ساتھ وائرل ہونی شروع ہوئیں ۔ حریم شاہ کی کئی ویڈیوز مذہبی شخصیات اور اہم سماجی رہنماوں کے ساتھ بھی وائرل ہوچکی ہے۔

ماضی میں حریم شاہ سے انکی شادی کے متعلق کئی مرتبہ سوالات کیے جاتے رہے ہیں اور ان کی وزیر داخلہ شیخ رشید سے بھی شادی کی افواہیں گردش میں تھیں تاہم حریم نے ان افواہوں کو غلط قرار دے دیا تھا۔

تاہم اب دوبارہ حریم کی شادی کی خبریں دوبارہ سوشل میڈیا پر اس وقت موضوع بنیں جب حریم شاہ نے اپنی ایک تصویر برائیڈل ڈریس میں انسٹاگرام پر شیئر کی ۔ تاہم تئیس جون کو شیئر کی جانیوالی اس تصویر میں انہوں نے اس کے ساتھ کچھ بھی تحریر کرنے سے گریز کیا تھا۔

ایک چینل نے دعویٰ کیا ہے کہ حریم شاہ نے پی پی کے سندھ اسمبلی کے رکن اسمبلی سے شادی کی تصدیق کی ہے ۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ حریم شاہ نے اس حوالے سے تصدیق تو کی ہے لیکن انہوں نے اپنے شوہر کا نام بتانے سے گریز کیا ہے اور نہ انہوں نے یہ بتایا کہ کب اور کہاں ان دونوں کی شادی ہوئی ہے۔ حریم شاہ کی برائیڈل لباس میں چند تصاویر ذیل میں ہیں جس کے بعد سوشل میڈیا پر ان کی شادی کے چرچے ہوئے ہیں۔