'سندھ حکومت میں کوئی احتساب نہیں ہوتا'
وفاقی وزیربین الصوبائی رابطہ فہمیدہ مرزا نے کہاہے کہ روٹی کپڑا مکان کا موقف پسماندہ علاقوں میں رہنے والوں کے لیے کام کرنا ہے ۔ سندھ حکومت ایسے بات کررہی ہے ، جیسے اٹھارہویں ترمیم میں ریاست کے اندرریاست بننی چاہیے ۔
وفاقی وزیرڈاکٹرفہمیدہ مرزا نے وفاقی وزیرنجکاری محمد میاں سومروکے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ سندھ کے وزراء کی جانب سے کی گئی پریس کانفرنس پر افسوس ہوا،
انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت ایسے بات کررہی ہے جیسے اٹھارہویں ترمیم میں ریاست کے اندر ریاست بننی چاہیے۔
ان کا کہنا تھا کہ سندھ کے سکولوں میں کٹے بھینسیں اوربلیاں پل رہی ہیں۔ ٹریکٹرٹرالیوں میں حاملہ خواتین سفرکرتے کرتے مرجاتی ہیں، ایک سال میں ایک کھرب روپے سندھ حکومت کو ملا۔ آخر کہاں گیا؟
وفاقی وزیرنے کہاکہ فرانس کے حکمرانوں کا بھی ایسا طرزرہائش نہیں ہوگا جس طرح سندھ کے وزراء کا ہے، تیرہ سال سندھ حکومت نے سندھ میں بادشاہت کی ہے، سندھ حکومت میں کوئی بھی احتساب نہیں ہوتا۔
وفاقی وزیر محمد میاں سومرو نے کہاکہ سندھ میں برابری کی بنیاد پرتمام علاقوں کو ترقی دی جائے ۔ سندھ میں بنیادی ڈھانچے کی نہایت ابتر صورتحال ہے ۔ سندھ کے ہسپتالوں میں کتے اورسانپ کے کاٹنے کا علاج نہیں ۔












اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔