مردان : پولیو ٹیم پر فائرنگ،2 پولیس اہلکار شہید

مردان میں پولیو ٹیم پر فائرنگ سے دو پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔...
شائع 09 جون 2021 11:05pm

مردان میں پولیو ٹیم پر فائرنگ سے دو پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔

نامعلوم افراد نے انسداد پولیو مہم چلانے والی ٹیم پر فائرنگ کردی، حملے میں دو پولیس اہلکار شہید ہوگئے، پولیس کی بھاری نفری علاقے میں پہنچ گئی ۔

وزیراعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے واقعے کی شدید مذمت کی ہے اور ملزمان کو فوری گرفتار کرنے کی ہدایت کرتے ہوےے کہا واقعے میں ملوث عناصر ہمارے بچوں کے دشمن ہیں۔