گورنر اسٹیٹ بینک کیخلاف پارلیمانی کارروائی کا اعلان

سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے پیپلز پارٹی کی معاشی ٹیم کے ساتھ پریس...
شائع 09 جون 2021 09:15pm

سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے پیپلز پارٹی کی معاشی ٹیم کے ساتھ پریس کانفرنس کی ہے ۔پریس کانفرنس میں اسٹیٹ بنک کے گورنر کے خلاف پارلیمانی کارروائی کا اعلان کردیا ۔

سلیم مانڈوی والا کہتے ہیں کہ ملک پر قرضہ جی ڈی پی کے نوے فیصد تک پہنچ چکا ،ملک کے دیوالیہ ہونے کا خطرہ پیدا ہوگیا ہے۔

اسلام آباد میں سینیٹر سلیم مانڈوی والا، حیدرزمان قریشی، فیصل کریم کنڈی اورشازیہ مری نے پریس کانفرنس کی۔

پریس کانفرنس میں سابق وزیر خزانہ سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ اسٹیٹ بینک کے گورنرنے جو ٹیکہ پاکستان کو لگایا ہے اس کا حکومت کو بھی پتہ نہیں ۔

حیدرزمان قریشی نے کہا کہ عوام کوویکسین نہیں لگائی جا رہی بلکہ مہنگائی کے ٹیکے لگائے جا رہے ہیں ۔

شازیہ مری نے کہا کہ ارسا پانی کے معاملے پر اپنی ذمہ داری پوری نہیں کررہا ۔وفاقی حکومت پانی کے معاملے پر توجہ دے اس کو حل کرے ۔