لیگی رہنما جاوید لطیف کی ضمانت منظور

سیشن کورٹ لاہور نے مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید لطیف کی درخواست...
شائع 09 جون 2021 08:50pm

سیشن کورٹ لاہور نے مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید لطیف کی درخواست ضمانت منظور کر کے رہائی کا حکم دے دیا۔

ایڈیشنل اینڈ سیشن جج محمد حفیظ الرحمان خان نے جاوید لطیف کی درخواست ضمانت پر سماعت کی،

جاوید لطیف کے وکلا نے دلائل میں مؤقف اختیار کیا کہ درخواستگزار رکن قومی اسمبلی ہیں جو اس وقت جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں قید ہیں، حکومت کی جانب سے بے بنیاد الزامات کے تحت بغاوت کا مقدمہ درج کیا گیا۔

عدالت ضمانت پر رہا کرنے کا حکم جاری کرے۔ سرکاری وکیل نے درخواست ضمانت کی مخالفت کی اور مؤقف اختیار کیا کہ ملزم نے ٹی وی پر اداروں اور ملک کے خلاف بات کی جو قابل معافی نہیں۔

دلائل مکمل ہونے کے بعد عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے دو دو لاکھ کے دو مچلکوں کے عوض رہائی کا حکم دے دیا-

دوسری جانب جاوید لطیف کو ماڈل ٹاؤن کی مقامی عدالت میں پیش کیا گیا۔

مقدمے کا چالان مکمل نہ ہونے پر عدالت نے جاوید لطیف کے جوڈیشل ریمانڈ میں چودہ روز کی توسیع کرتے ہوئے انہیں تئیس جون کو دوبارہ طلب کیا ہے۔